دمشق،3؍دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)شامی فوج مشرقی حلب میں باغیوں کو مزید پسپا کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ اسد حکومت کی فوج باغیوں کے زیر قبضہ ایک اور علاقے طارق الباب میں فاتح انداز میں داخل ہو گئی ہے اور باغی اِس علاقے سے پسپا ہو گئے ہیں۔ حالیہ ایام میں باغیوں کے لیے مشرقی حلب میں یہ ایک اور شکست ہے۔ شامی حالات پر نگاہ رکھنے والے مبصر گروپ نے بھی مقامی ذرائع سے اِس قبضے کی تصدیق کر دی ہے۔ شامی فوج اِن دنوں حلب شہر کے مقبوضہ حصوں پر قبضے کی مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔ طارق الباب پر قبضے کے بعد مشرقی حلب کا ساٹھ فیصد علاقہ فوج کے قبضے میں آ گیا ہے۔